آزاد کشمیر حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت پنشن میں اضافہ کرئے، حاجی یعقوب خان

لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمین اور پینشرز کا واحد زریعہ معاش ہے ان کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ ناگریز ہے، حکومت آزاد کشمیر وقت کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ میں ملازمین کوریلیف دے،سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر

پیر 15 جون 2020 22:22

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2020ء) سابق صدر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت پنشن میں اضافہ کرئے تاکہ ملازمین جو اس وقت مشکلات کا شکار ہیں انہیں کچھ ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمین اور پینشرز کا واحد زریعہ معاش ہے ان کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ ناگریز ہے، حکومت آزاد کشمیر وقت کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ میں ملازمین کوریلیف دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س اور لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمین بالخصوص محکمہ صحت کے ملازمین اس وقت فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،اور عوام کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر اول دستہ کاکردار ادا کررہے ہیں اور اپنے جانوں کو نذرانہ پیش کر رہے ہیں ان حالات میں محکمہ صحت کے ملازمین سمیت انتظامی آفیسران و اس وبائی صورت حال میں فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دینے والے ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرئے، اور ان کی خدمات پر انہیں حکومت کی جانب سے اعزازی شیلڈ دی جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اس وبائی صورت حال میں بھارتی کی جانب سے کشمیریوں پر تشدد قابل مذمت اقدام ہے ،مقبوضہ کشمیر میں 10ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے کو ہے، ظلم وستم کی انتہا ہو رہی ہے ،نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانان کو شہید کیا چا چکا ہے، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو پابند کرئے اور کشمیریوں کو ان پیدائشی حق ،حق خوداردیت کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرئے، تاکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے ظلم کا شکار کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے،

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں