جموں کشمیرپیپلزپارٹی حلقہ تین کا کنونشن

سردارنثارخان صدر، سردار حبیب اسلم جنرل سیکرٹری، ظہیراعظم آرگنائزرمنتخب

منگل 8 ستمبر 2020 22:12

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) جموں کشمیرپیپلزپارٹی حلقہ تین کے کنونشن منعقدہ یونین کونسل بنجونسہ میں سردارنثارخان آف کوئیاں صدر، سردار حبیب اسلم چھوٹاگلہ جنرل سیکرٹری ظہیراعظم حسین کوٹ آرگنائزرمنتخب ہوگئے ۔اسی طرح یونین کونسل بنجونسہ سردارمحمدرشیدخان صدرسردارخالدحسین جنرل سیکرٹری سردارنصیرخان آرگنائزرمنتخب ہوگئے ۔

کنونشن میں حلقہ اوریونین کونسل کے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔حلقہ تین نے ان کے مخالف امیدوارسردارمحمودخان آف نامنوٹہ نے سردارنثارخان کے حق میں دستبرداری دے دی اس طرح سردارنثارخان اوران کاپینل بلامقابلہ حلقہ تین میں منتخب ہوگئے ،منتخب عہدیداران سے ضلعی صدرسردارجاویدنثارایڈووکیٹ نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس دوسالہ ورکرکنونشن کے مہمان خصوصی صدرجموں کشمیرپیپلزپارٹی ممبرقانون سازاسمبلی حلقہ تین سردارحسن ابراہیم خان تھے انہوں نے اپنے خطا ب میں نئے منتخب عہدیداران کومبارکباددی اوراس بات پرزوردیاکہ نومنتخب عہدیداران جماعت کی بڑھوتری کے لئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کارلائیںگے جموں کشمیرپیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جوایک نظریہ سوچ اورواضح نسب العین کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی باڈی مبارکبادکی مستحق ہے کہ انہوں ن منتخب ہوتے ہی ضلع کے اندربھرپورسیاسی عمل شروع کیااورپورے حلقہ جات میں کنونشن تسلسل سے کروایاجارہاہے۔حلقے کی جومنتخب باڈی ہے وہ جلدیونین کونسلزاوروارڈسطح پرتنظیم سازی کے عمل کوسردیوں سے پہلے پہلے مکمل کریں۔سردارخالدابراہیم خان صاحب نے جمہوریت کے لئے جوجدوجہدکی ہے وہ ان کی جماعت کے اندربھی نظرآرہی ہے اورملک کے لئے بھی خدمات سرانجام دیں ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

سردارخالدابراہیم خان نے ہمیشہ عام آدمی اورغریب کے لئے اسمبلی کے اندراوراسمبلی کے باہرآوازبلندکی۔میرٹ اورحصول انصاف کے لئے جدوجہدکرتے کرتے انہوں نے اپنی جان جان آفریں کے حوالے کی مگراصولوں پرکبھی کمپرومائزنہیں کیا۔حالیہ پانچ ججوں کااپنی ملازمت سے برخاست ہوناسردارخالدابراہیم خان کے نظریے کی فتح ہے ۔یہ معمولی واقع نہیں ہے تاریخ اس کوسنہری حروف میں لکھے گی ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرسردارجاویدنثارایڈووکیٹ نے کہاکہ 1947ء میں ہمارے آبائواجدادنے غازی ملت کی قیادت پراعتمادکیااورغازی ملت نے آزادکشمیرکے اندرباغی حکومت کاقیام عمل میں لاکرعظیم کارنامہ سرانجام دیا۔غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کووہ مقام حاصل ہے جوقائداعظم محمدعلی جناح کوپاکستان میں حاصل ہے ۔انہوںنے جدوجہدکاعمل کرتے ہوئے 1949-50ء میںاقوام متحدہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کی بدقسمتی سے انہیں ہمیشہ سازشوں کاسامنارہا۔

اس تسلسل کوسردارخالدابراہیم خان نے بھی آگے بڑھایاکشمیری قوم نے جب جب غازی ملت کے خاندان پراعتمادکیاانہوں نے کشمیری قوم کوہمیشہ سرخروکیااورہمارے آبائواجدادنے غازی ملت اورپھران کے خاندان پراعتمادکیاتوہمیشہ ہمارے سرفخرسے بلندکئے آج سیاست میں پیسے اورپیشہ ورمداریوں کادوردوراہے جونہ نظریہ دیکھتے نہ اصول ۔بیس بدل بدل کرپھرلوگوں کے سامنے آرہے ہیں۔

لوگ ان کے بہکائوے میں مت آئیں اپنی تاریخ کاساتھ دیں ان کوکبھی بھی رسوائی کاسامنانہیں کرناپڑے گا۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری سردارسیاب شریف ،مرکزی نائب صدرسرداررزیق خان سابق ضلعی صدرسردارحلیم خان سردارمنظوربرکت سردارفاروق عبداللہ،سردارمحمود سردار امتیاز علی سوجل ،شاہد اکبر سردارکبیرخان سردارخالدحسین،ابراراحمدیاد،سرداررشیدخان،سردارنصیرخان رضوان خادم چیئرمین یوتھ کونسل شوکت علی سرداررشیدخان آف کوئیاں سابق صدرحلقہ تین سردارلیاقت لائق سردارظہورازاکرم سابق مدرس لطیف خان بنجونسہ سرداراسلم ،سردارعاشق حسین سہراب ساجد،سردارسہیل حیات اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

پروگرام کے اختتام پرشرکاء کنونشن کوکھانابھی پیش کیاگیااورغازی ملت سردارمحمدابراہیم خان اورسردارخالدابراہیم کے لئے خصوصی دعاکی گئی اس موقع پربنک منیجرنذیرخان کے لئے بھی دعاکی گئی ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں