راولاکوٹ ، لوڈر گاڑی حادثے کا شکار ، ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی

منگل 8 ستمبر 2020 22:12

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) خستہ حالی کے باعث کھائی گلہ سے نامنوٹہ جانے والی لوڈر گاڑی حادثے کا شکار ، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر شیخ زہد ہسپتال پہنچایا گیا ، سردار اصغر شاہین نے محکمہ شاہرات کے اعلی حکام سے کہا کہ وہ سڑک کی خستہ حالی کا نوٹس لیں اور سڑک کی تعمیر ومرمتی پر خصوصی توجہ دیں اگر آئندہ کوئی اس طرح کا حادثہ رونما ہوا تو اس کا ذمہ دار محکمہ شاہرات ہوگا ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں