حکومت مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں تعلیمی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے،سیاسی و سماجی شخصیات

بدھ 9 ستمبر 2020 23:15

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) حکومت آزادکشمیر تعلیم کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مظفرآباد اور پونچھ ڈوثیرن میں تعلیمی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے ، میرپور بورڈ کا جب قیام عمل میں لایا گیا تھا تو اس وقت طلبہ کی تعداد صرف چھ ہزار تھی جبکہ آج اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ میرپور بورڈ سے منسلک ہیں ، طلبہ کی تعداد میں اضافے کے باعث بورڈ کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ، پیپر چیکنگ اور ری چیکنگ کے اکثر واقعات نظر سے گزرتے ہیں ، پونچھ ڈوثیرن اور مظفر آباد ڈوثیرن میں بورڈ کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر محمد شیراز ، سردار محمد نوید خان ، سردار حبیب خان اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں