راولاکوٹ، انجمن تاجران کا بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان

بدھ 9 ستمبر 2020 23:15

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) ظالمانہ ٹیکسز اور بلا جواز لوڈ شیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران کے زیر اہتمام پورے آ زاد کشمیر کی طرح آج راولاکوٹ میں شٹر ڈاؤن کرتے ہوئے عوام کا جم غفیر گرڈ اسٹیشن کی طرف احتجاجی مارچ اور گھیراؤ کرے گا۔مارچ کی تیاریاں مکمل ھو چکی۔ مطالبات کے حوالے سے انجمن تاجران نے اپنے نو رکنی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مشتمل ہینڈل ویل پورے شہر میں تقسیم کیاگیا مارچ میں تاجر برادری کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان شرکت کر رہے ہیں راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر و مرکزی سپریم ھیڈ سردار عبدالنعیم مرکزی ترجمان سردار وسیم خورشید۔

پونچھ ڈویژن کے سکریٹری جنرل سردار شاہد خورشید۔سیکریٹری جنرل راولاکوٹ انجمن تاجران سردار مصطفی سعید۔

(جاری ہے)

سنئیر نائب صدر سردار عمر نذیر کشمیری۔ راجہ امتیاز رحمت۔خالد محمود۔ ریحان اشفاق۔ امجد لطیف۔ مہتاب اعظم۔ طارق شاہ سوار۔ نزاکت حسین۔ خواجہ واجد۔ حامد سعید۔اور دیگر راہنماؤں نے مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ھم نے حکومت کو 9ستمر کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔لیکںن حکومت نے اس قومی ایشو پر ظالمانہ طریقے کار اپنانے ہوے سیریس نہ لیا ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے حکومت ظالمانہ ٹیکسز اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر نے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر مرکزی قیادت کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم تمام عوام کی بھلائی کے لیے اس تحریک کو جہاد سمجھ کر نکلے ھیں۔ ہم پر امن مارچ کریں گے۔ سرکاری املاک حکومت کی نہیں بلکہ ہماری پراپرٹی ہیں سرکاری املاک ہمارے ٹیکسز سے بنی ہیں۔ہم ان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔البتہ ان سرکاری املاک میں بیٹھنے والے آفیسر عوام اور ریاست کے دشمن ہیں ہماری جنگ ان ظالم اور جابر عناصر کے خلاف ہے جنہوں نے ہمارے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔

تاجران حکومت کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ مارچ اور گھیراؤ ہر صورت ہو گا۔تمام تاجر برادری۔ ٹرانسپورٹرز اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان سے ہماری اپیل کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کل مارچ میں شریک ہوں تاجر راہنماؤں نے مزید کہا کہ کل 12بجے سے مکمل شٹر ڈاؤن ہو گا۔شٹر ڈاؤن کتنے وقت کے لئے ھو گا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں