یوم سیاہ ریلی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے غنڈوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،سیاسی جماعتیں

بدھ 9 ستمبر 2020 23:15

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ، لبریشن فرنٹ، این ایس ایف نے مظفرآباد حکومت اور راولاکوٹ انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ اس عرصہ میں 19جولائی کو راولاکوٹ میں نام نہاد قرار داد الحاق پاکستان کے موقع پر ہماری یوم سیاہ کی ریلی پے قاتلانہ حملہ کرنے والے جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے ان غنڈہ گرد عناصر کے خلاف درج ایف آئی آر پر قانونی کاروائی کی جائے جن 17افراد کے خلاف تھانہ راولاکوٹ میں آیف آئی آر درج ہے میرٹ ،اوصول اور جمہوریت کی بات کرنے والے یہ عناصر پریس کانفرنس کر کے سرے عام گرفتاری نہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں اور انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،نیشنل عوامی پارٹی ، آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیر مین اظہر کاشر، لبریشن فرنٹ کے ذونل ترجمان شاہد شریف، سٹی صدر توقیر خان، این ایس ایف آرگنایزنگ کمیٹی کے چئیر مین رضوان رشید نے کیا ۔

(جاری ہے)

ان قوم پرست قائدین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈڈیال میں اس خطے کے نامور سپوت قلم کارتنویر احمد پر وہاں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے اور جسم فروشی میں ملوث غیر ریاستی عناصر کی طرف سے تشدد کو ریاستی تشخص پر وار قرار دیا اور کہا کہ ان عناصر کے حملے نے قبائلی یلغار کی یاد تازہ کر دی ، اگر اس سازش کو یہاں پر ہی نہ روکا گیا تو کل چکسواری، میرپور، جبوتہ ، غازی آباد اور مظفرآباد بیٹھ کر مظفرآباد کی حکمرانی کا خواب دیکھنے والے سیاست کاروں کے ساتھ یہ غیر ریاستی وہی حشر کریں گے جو رضوان قریشی اور ریاض چوہدری ، چوہدری مجید کے ساتھ کرتے رہے ، انہوں نے مانگ کی کی ان غیر ریاستی عناصر کو فوراً ڈڈیال بدر کیا جائے اور تنویر احمد کی قومی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے فاروق حیدر اس سے معذرت کرکے باعزت رہا کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید سکوائرپر پرچم لہرانا ایسا ہی غیر اخلاقی کام ہے جیسے ابراہیم خان اور قیوم خان کی قبروں پر مودی کی تصویر اور ہندوستان کا جھنڈا لگایا جائے۔ انہوں نے تاجروں کے ایک گروپ کی طرف سے آزادکشمیر کو بجلی فیری لوڈ شیڈنگ زون بنانے اور بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز کے خاتمے کے لیے 10ستمبر کو گریڈ سٹیشنوں کے گہراؤ کے اعلان کو قوم پرستوں کی70سالہ جدوجہد کی صداقت کو تسلیم کرنے کا عمل قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی ہم پر حملہ آور ہونے والے اور خود مختار کشمیر کی مخالفت کرنے والے ہمارے بھی حل کو تسلیم کریں گے ۔

انہوں نے فاروق حیدر کی حکومت اور آئی ۔جی اور چیف سیکریٹری کو تنبہی کی ہے کہ اگر انہوں نے بجلی ایشو پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کوئی طاقت کا حربہ استعمال کیا یا تشدد کیا تو جو حالات پیدا ہونگے اُن کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی ۔ پھر تاجروں کی تحریک کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں