تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ5پونچھ پاچھیوٹ صغیر چغتائی کی گاڑی کو المناک حادثہ

راولپنڈی سے راولاکوٹ جاتے ہوئے آزاد پتن کے مقام پر انکی مخالف سمت میں آنیوالی کار سے ٹکرانے کے بعد دریا ئے جہلم جاگری گ* صغیر چغتائی اپنے ڈرائیور اور پولیٹکل ایڈوائزر احتشام سعید سمیت جاں بحق پاکستان آرمی کے سپیشل دستے ،غوطہ خور ،ہیلی کاپٹر ز اور مقامی آبادی کے تعاون سے ڈوبنے والوں کی بازیابی کے لیے کو ششیں جاری

جمعہ 11 جون 2021 23:00

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) سابق ممبر قانون ساز اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہو لڈر حلقہ5پونچھ پاچھیوٹ صغیر چغتائی کی گاڑی مخالف سمت میں آنیوالی کار سے ٹکرانے کے بعد دریا ئے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں صغیر چغتائی اپنے ڈرائیور اور پولیٹکل ایڈوائزر احتشام سعید سمیت جاں بحق ہوگئے ، پاکستان آرمی کے سپیشل دستے ،غوطہ خور ،ہیلی کاپٹر ز اور مقامی آبادی کے تعاون سے ڈوبنے والوں کی بازیابی کے لیے کو ششیں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صغیر چغتائی جمعہ کی صبح سویرے راولپنڈی سے براستہ آ زاد پتن روڑ گوئیںنالہ کی طرف آرہے تھے کہ آ زا د پتن کے قریب اُن کی ویگو گا ڑی سامنے سے آنے والی ایک کلٹس کار سے ٹکرا گئی عینی شاہدین کے مطابق دونوں گا ڑیاں دریا میں جا گریں اس حا دثے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی فوری طور پر ایک شخص کی لاش جھا ڑیوں سے ملی جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ سامنے سے آ نے والی گا ڑی کلٹس گا ڑی پر سوار تھا صغیر چغتائی انکے ڈرائیور اور ساتھی کی تلاش جاری ہے جبکہ دوسری گا ڑی پر سوار صغیر چغتائی کا فوٹو گرافر اور سٹاف اہلکار کی گاڑی حا دثہ میں محفوظ رہی ۔

(جاری ہے)

صغیر چغتائی کا تعلق یو نین کو نسل بنگوئیں میں قیام پذیر ملدیال قبیلہ کی شاخ ہو تیل سے تھا اُن کی والدہ اور اہلیہ کا تعلق سدھن قبیلہ سے ہے ۔صغیر چغتائی نے اپنی سیا ست کا آغاز پیپلز پا رٹی سے کیا بعد ازاں خالد ابراہیم کے ساتھ جموں کشمیر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور پھر مسلم کا نفرنس میں چلے گئے پہلے ممبر کشمیر کو نسل اور بعد ازاں آ بائی حلقہ سے جے کے پی پی کے ہی امیدوار کو شکست دے کر ممبر اسمبلی بنے ۔

گزشتہ سال مسلم کانفرنس کے کنونشن میں انہیں چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا تھا گزشتہ عشرے مسلم کا نفرنس نے اس حلقے سے صغیر چغتائی کو آ مدہ انتخاب کے لیے ٹکٹ جا ری کیا لیکن پی ٹی آ ئی میں شامل ہو گئے اور پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ جاری کیا اب وہ پی ٹی آ ئی کے ٹکٹ پر الیکشن کی مہم کا آغاز کر چکے تھے ۔صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان وزیراعظم فاروق حیدر سابق صدر یعقوب خان ممبر اسمبلی حسن ابراہیم سابق سپیکر سیاب خالد جے کے ایل ایف کے چئیر مین صغیر خان صدارتی مشیراعجاز یوسف طاہر انور خان نئیر ایوب ڈاکٹر محمد صغیر خان نے صغیر چغتائی کی حادثاتی موت کو قومی خلا ء قرار دیااور ان کی خدمات دیانتداری غریب دوستی کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں