ممبر قانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آ بائی قبرستان سیری بنگوئیں میں سپرد خاک

نماز جنازہ چیئرمیں رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے پڑھائی صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کشمیر کے صدر برسڑسلطان محمود چوہدری نے بھی شرکت کی رقت آمیز مناظر،صغیر چغتائی کی میت آبائی گائوںپہنچنے پر کہرام مچ گیا

پیر 21 جون 2021 20:53

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) ممبر قانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آ بائی قبرستان سیری بنگوئیں میں سپرد خاک کر دیا گیا اس مو قع پر رقتآمیز مناظر دیکھنے ملے ،صغیر چغتائی کی میت جب آبائی گائوںپہنچی تو کہرام مچ گیا ۔صغیر چغتائی کی نماز جنازہ پیر شام 4بجے خان اشرف سپورٹس کمپلیکس پوٹھی بالا (اسٹیڈیم) میں ادا کی گئی جس کی امامت چیئرمیں رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کشمیر کے صدر برسڑسلطان محمود چوہدری نے شرکت کی ۔ بعد ازاں آبائی گائوں بنگوئیں میں شام ساڑھے پانچ بجے دوبارہ نمازجنازہ کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور سعید خان کی لاشیں آ ٹھ روز بعد منگلا سے ملی تھیں۔ ان کے جسد خاکی اسلام آ باد منتقل کیے گئے رات اسلام آ باد سرد خانے میں رکھنے کے بعد اتوار کو صبح سویرے میتیں راولاکوٹ شیخ زید ہسپتال لائی گئیں۔ ڈرائیور محمد سعید خان مغل کی نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی گائوں نعمان پورہ باغ میں سپرد خاک کیا گیا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں