ضلع پونچھ لیگی رہنما سردار اعجاز یوسف نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

منگل 22 جون 2021 21:19

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے صدر اور امید وار اسمبلی سردار اعجاز یوسف نے ضلعی صدر کے عہدے اور مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ گزشتہ روز صدر جماعت راجہ فاروق حیدر ، جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر کے نام انہوں نے اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ سردار اعجاز یوسف جماعت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے اورصد ر جماعت کی جانب سے کارکن کش پالیسوں کے باعث نالاں تھے ۔

انہو ںنے گزشتہ روز ایک عوامی جرگہ بھی طلب کیا تھا ، اس جرگہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی اور جرگہ نے کثرت رائے سے سردار اعجاز یوسف کو انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز دی تھی ۔سردار اعجاز یوسف نے عوام کی رائے پر فور ی طور پر کوئی فیصلہ لینے کے بجائے مزید سوچ و بچار جاری رکھی بعد ازاں انہوں نے جماعت کے عہدے اور اس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

(جاری ہے)

سردار اعجاز یوسف کو ضلعی اور سٹی عہدیداران کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ سردار اعجاز یوسف نے اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے اور مسلم لیگ ن کے سرکاری امید وار کو آٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا ، صدر جماعت سمیت پارلیمانی بورڈ کے تمام ممبران کو احساس ہو جا ئے گا کہ انہوں نے جس شخص کو جماعت کا ٹکٹ دیا وہ کتنے ووٹ لے سکتا ہے ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں