آزاد کشمیر انتخابات، امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

منگل 22 جون 2021 22:54

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواران کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پونچھ کے پانچ حلقوں کیلئے جمع شدہ کاغذات نامزدگی کی پڑتال ریٹرننگ آفیسر صاحبان نے منگل کو صبح نو بجے شروع کی جو شام گئے تک جاری رہی ، حلقہ ایل اے اکیس پونچھ سدہنوتی چار راولاکوٹ سٹی کے ریٹرننگ آفیسر سید وسیم احمد گیلانی (ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ) کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ حلقہ میں بائیس امید واران نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے جن کی چھان بین کے بعد امیدواران ، ان کے تجویز اور تائید کنندگان کی موجودگی میں داخل کیے گئے کاغذات کا ملاحظہ کیاگیا امید واران کو موقع دیاگیا کہ وہ اگر کوئی اعتراض داخل کرنا چاہیں تو داخل کروائیں بعد از چھان بین اس حلقہ کے تمام بائیس امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے جن امیدوران کے کاغذات درست قرار دیئے گئے ان میں سردار محمد یعقوب خان پاکستان پیپلزپارٹی ، سردارحسین ابراہیم خان جموں کشمیر پیپلزپارٹی ، سردار طاہر انور خان مسلم لیگ ن ، سردار قیوم افسر جماعت اسلامی ، محمد عابد حسین تحریک لبیک ، سردار عابد حسین عابد آزاد امید وار، سردار اعجاز یوسف خان آزاد امید وار ، سردار اظہر نذر خان مسلم کانفرنس، سردار نیئر ایوب خان رہنما پی ٹی آئی ، سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ، محمد رمضان سرو راجیہ انقلابی پارٹی ، کاشف جمیل آزاد امید وار ، محمد عاشق اعوان آزاد امید وار ، محمد رئوف خان، عدنان رزاق جماعت اسلامی ، نوید اصغر ، خواجہ محمد جاوید اقبال رہنما مسلم کانفرنس ، عبدالرحیم قادری آزاد امید وار ، ناصر جاوید آزاد امید وار، محمد افراز خا ن آزاد امید وار ، شامل ہیں جبکہ حلقہ ایل اے اکیس پونچھ راولاکوٹ حلقہ تین میں تیس امید واران نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے ، آخری خبریں آنے تک چھبیس امید واران کے کاغذات منظور کر لیے گئے تھے جبکہ چار امید واران کے کاغذات نامزدگی پر جانچ پڑتال کا عمل جاری تھا ۔

(جاری ہے)

اس حلقہ میں قابل ذکر امید واران میں سردار محمد یعقوب خان (پیپلزپارٹی )، حاجی سردار محمد رشید خان (مسلم لیگ ن) سردار جاوید نثار ایڈووکیٹ (جموں کشمیر پیپلزپارٹی) سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ (جماعت اسلامی) ، سردار لیاقت حیات نیشنل عوامی پارٹی ، سردار خطاب اعظم پی ٹی آئی ، سردار ندیم آزاد رہنما تحریک انصاف ، سردار تسلیم خان رہنما تحریک انصاف، ڈاکٹر عرفان اشرف آزاد امید وار ، چوہدری فاروق عبداللہ آزاد امید وار ، جہانگیر خان ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔

حلقہ ایل اے بائیس پونچھ پانچ تھوراڑ پاچھیوٹ میں بھی کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا عمل مکمل ہوچکا کسی امید وار کے کاغذات مسترد کیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اس حلقہ سے قابل ذکر امیدواران میں سردار اسدابراہیم خان جموں کشمیر پیپلزپارٹی ،سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ مسلم لیگ حقیقی ، سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن ،سردار سجاد انور جماعت ا سلامی ، سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ مسلم کانفرنس ، سردار ریاض روشن مسلم لیگ ن حقیقی ، سردار توصیف عزیز مسلم لیگ ن حقیقی ، راجہ منظور کیانی سابق سیکرٹری حکومت، تنویر الیاس خان رہنما تحریک انصاف ، محترمہ شاہدہ صغیر بیوہ صغیر چغتائی ، سید دلاور بخاری پاکستان پیپلزپارٹی ، میجر (ر) اسد پی ٹی آئی ، سردار عاطف پی ٹی آئی ، سردار طاہر سلطان مسلم کانفرنس ، نشاط اکبر مسلم کانفرنس ، ساجد صادق نیشنل عوامی پارٹی اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔

حلقہ ایل اے اٹھارہ پونچھ ایک عباسپور میں ستائیس امید واران نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے ،چھان بین کے بعد تمام کاغذات درست قرار پائے گئے اس حلقہ میں نمایاں امید واران میں چوہدری یاسین گلشن موجودہ ایم ال اے مسلم لیگ ن ، سردار عبدالقیوم نیازی پاکستان تحریک انصاف، سردار اصغر آفندی مسلم کانفرنس ،قابل ذکر ہیں جبکہ حلقہ ایل اے انیس پونچھ دو ہجیرہ تراڑکھل میں چوبیس امید واران نے ریٹرننگ آفیسر محمد شبیر خان (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ) جج کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے کاغذات کی مکمل چھان بین کے بعد تمام چوبیس امیدوران کے کاغذات منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دے دی گئی اس حلقہ سے نمایاں امید وران میں سردار عامر الطاف ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن ، سردار سعود صادق ایڈووکیٹ پاکستان پیپلزپارٹی، سردار ارزش خان پاکستان تحریک انصاف، سردار نظام خان جموں کشمیر پیپلزپارٹی ،قابل ذکر ہیں ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں