راولاکوٹ،سردار یعقوب خان کے حقیقی بھائی اور بھانجی کے قاتل کو بیرون ملک فرار ہوتے پولیس نے گرفتار کر لیا

ہفتہ 21 اگست 2021 21:11

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2021ء) سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے حقیقی بھائی اور بھانجی کو قتل کرنے والے نوجوان کو بیرون ملک فرار ہوتے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ قریباً بارہ سال قبل یعقوب خان کے حقیقی بھائی اور معروف ٹرانسپورٹر محمد حسین خان اور ان کی بھانجی کو ظہیر شریف نے راولپنڈی میں قتل کر دیا تھا اس کے بعد ظہیر شریف روپوش ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ظہیر شریف جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا محمد حسین نے اس کی شادی اپنے بیٹے سے کرنا چاہی تھی جس کا ظہیر شریف کو دکھ تھا اور وہ اس راستے میں رکاوٹ بن گیا۔ موقع سے فائدہ اٹھا کر ظہیر شریف نے مذکورہ خاتون اور محمد حسین کو قتل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ظہیر شریف کراچی ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے ظہیر شریف سے تحقیقات شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ ظہیر شریف بھی یعقوب خان کا بھانجا ہے۔ اس قتل کے باعث دونوں خاندانوں میں گہرے رشتے دوریوں میں بدل گئے تھے۔ اطلاع ہے کہ ظہیر شریف کو کراچی سے راولپنڈی لایا جائے گا جہاں درج ایف آئی آر کے مطابق قانونی کارروائی ہو گی۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں