بیر سٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر کے منصب پر فائز ہو گئے

حلف برداری کی ًتقریب ایوان صدر کی بجائے کھلے میدان میں جلسہ عام کی صورت میں منعقد ہوئی

بدھ 25 اگست 2021 22:47

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28ویں صدر کے منصب پر فائز ہو گئے ہیں ۔ بیرسٹر سلطان کی حلف برداری کی ًتقریب ایوان صدر کی بجائے کھلے میدان میں جلسہ ہائے عام کی صورت میں منعقد ہوئی جس میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو دعوت نامے دئیے گئے تھے۔ اس عوامی حلف نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کا مقبول عوامی سیاست کار ثابت کر دیا ۔

بیر سٹر سلطان محمود چوہدری صدر ریاست اور وزیر اعظم آ زاد کشمیر کے دونوں عہد ے لینے والے پانچویں کشمیری سیاست دان بن گئے ہیں چار اکتوبر 47کو آزاد انقلابی حکو مت میں پہلا وزیر اعظم بننے کا اعزاز بیر سڑ ابراہیم خان نے حا صل کیا تھا بیس دن بعد جب اس آ زاد حکومت کی تشکیل نو ہوئی تو بیرسٹر ابراہیم خان خواجہ غلام نبی گلکا ر کی جگہ صدر ریاست بن گئے اور پھر طویل عر صہ وزیر اعظم کا عہدہ ختم رہا بعد ازاں پارلیمانی نظام میں خان عبدالحمید خان کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ عہدہ دوبار ہ بحال ہو گیا عبدالقیوم خان سکندر حیات خان اور یعقوب خان یکے بعد دیگرے وزیر اعظم اور صدر کے عہدوں پر فائز رہے ان چار حکمرانوں سے ہٹ کر کو ئی اور سترسال میں دونوں عہدے نہ لے سکا 96میں وزیر اعظم بننے والے بیر سٹر سلطان محمود چوہدی چوبیس سال بعد صدر ریاست بن کر ریاست کے دونوں بڑے عہدے حاصل کرنے والے پانچویں کشمیر ی سیاست دان بن گئے۔

(جاری ہے)

دو بیک وقت عہدے حا صل کرنے والوں میں ابراہیم خان اور یعقوب خان کا تعلق سدھن قبیلہ سے عبدالقیوم خان کا تعلق عباسی قبیلہ سے سکندر حیات خان کا تعلق تھکیال راجپوت قبیلہ سے اور اب عہدہ حا صل کرنے والے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا تعلق جاٹ قبیلہ سے ہے۔ سلطان محمود کو یہ تاریخی اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کادورہ کرنے والے مظفرآباد اسمبلی کے موجودہ ایوان میں واحد ممبر ہیں اور سری نگر کے لال چوک میں یاسین ملک کی میزبانی میں بڑے جلسہ میں بھارتی فوج کی موجودگی میں آرپار کشمیر جوڑ دو خونی لکیر توڑ دو کے نعرے لگا کر جموں کشمیر کو ایک کرنے کی مانگ کر آے تھے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں