راولاکوٹ،پولیس نے آٹھ سالہ بچے کے قتل کیس میں مبینہ ملوث سفاک ملزمہ کو حراست میں لے لیا

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:37

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2021ء) آٹھ سالہ بچے محب عارف کے سنگ باری سے قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث سفاک ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا پڑوس کی عورت نے پتھر مار کر بچے کو زخمی کیا زخمی ہونے کے بعد محب عارف کو بری طرح چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر خواتین نے زخمی بچے کو زخمی حالت میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر گھر کے نزدیک پہاڑی سے نیچے گرا لیا۔

وجہ معلوم کرنے پر بتایا گیا ہے کہ محب عارف اس کے بچوں کے ساتھ روزانہ کھیلنے جاتا تھا۔ پولیس نے دو خواتین زینب اور ہاجرہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔آئی جی آزادکشمیر نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور پولیس نے 20گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق باغ آزاد کشمیر کے مضافاتی گاؤں چھتر نمبر2 گلہ میں محمد عارف ہاشمی کے 8 سالہ معصوم بچے محب عارف کی تشدد زدہ نعش 31 اگست 2021 کو برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

عارف ہاشمی نامی شخص ایک سفید پوش اور بیمار آدمی ہیں جن کا 8 سالہ بیٹا محب عارف دن 11 بجے سے گھر سے لا پتہ تھا جب کافی دیر وہ گھر واپس نہ آیا تو گھر والوں نے اسکی تلاش شروع کر دی کافی دیر کے بعد ایک ویران علاقہ سے گھاس میں 8 سالہ محب عارف کی تشدد شدہ لاش ملی محب کے چہرے و جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم اسکی موت کی وجوہات کے بارے حتمی معلومات کیلئے پولیس باغ و انتظامیہ نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو لے جایا گیا جہاں معصوم بچے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا 8 سالہ محب عارف نامی بچے کی پر اسرار موت پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد اس گمنام قتل کے محرکات سامنے لائیں اور متاثرین و لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں. پولیس نے کارروائی کی مکمل یقین دہانی کروائی اور 24 گھنٹے کے اندر نے کارروائی کرتے ہوئے محب عارف قتل کیس مبینہ طور پر ملوث سفاک ملزمہ کو حراست میں لے لیا پڑوس کی ایک عورت نے پتھر مار کر بچے کو زخمی کیا زخمی ہونے کے بعد بری طرح چھڑی سے مارا اور پھر گھر کے نزدیک جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

وجہ معلوم کرنے پر بتایا گیا ہے محب عارف اس کے بچوں کے ساتھ روزانہ کھیلنے آتا تھا۔ پولیس نے عورت اور اس کے بچوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں