جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء خواجہ خلیل کشمیری انتقال کرگئے

مرحوم آہوںاور سسکیوں کیساتھ آبائی قبرستان دریک بازارراولاکوٹ میں سپرد خاک

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:57

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2021ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صف اول کے قائد، سابق صدر ضلع پونچھ خواجہ خلیل کشمیری انتقال کرگئے ،خواجہ خلیل کو آہوںاور سسکیوں کیساتھ آبائی قبرستان دریک بازارراولاکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ شبیر شہید ہائی سکول دریک کے گرائونڈ میں خواجہ خلیل کشمیری کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکرکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

خواجہ خلیل کشمیر ی نے افغان انخلا ء تحریک سے لے کر سیزفائر لائن توڑو مارچ سمیت ہر کال پر جان باز کا کردار ادا کیا متحدہ جے کے ایل ایف میں قائد تحریک امان صا حب مر حوم کے خا ص اور پسندید ہ کا رکنوں میں شامل رہے محمد یاسین ملک کے ساتھ اتحاد کے بعد انہوں نے صغیر خان کے مو قف کی ہر جگہ نمائندگی کی۔ وہ چند سال سے ایک مو ذی مر ض میں مبتلا تھے اور جوان سالی کی عمر میں چل بسے۔

ان کی قبر پر جے کے ایل ایف کے چئیر مین صغیر خان اور زونل سربراہ انصا ر احمد خان نے جے کے ایل ایف کا پرچم چڑھایا ۔جے کے ایل ایف سٹی راولاکوٹ کے عہدہ دار راجہ لیاقت کشمیری ملک ممتاز حسین اور سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے سابق صدر خلیل خان نے خواجہ خلیل کشمیری کی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں