راولاکوٹ ،ٹریفک کے المناک حادثہ میں نوجوان جا ں بحق

بدھ 8 ستمبر 2021 20:12

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں ہر دل عزیز نوجوان جان کی بازی ہار گیا علاقے میں سوگ منگل اور بدھ کی درمیانی رات گرلز کالج کھڑک سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر دو موٹر سائیکل آپس میں بُری طرح ٹکرا گئے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان متین محمود شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا متین محمود سکول ٹیچر احسن محمود کا بیٹا معروف مذہبی شخصیت حکیم ماسٹر مہتاب خان کا پوتا اور سابق اُمیدوار اسمبلی اور سابق وزیر طاہر انور ایڈووکیٹ کی بڑی بھانجی کا بیٹا تھا وہ رات گئے اپنی خالہ کے گھر سے واپس گھر کی طرف جارہا تھا کہ دوسری سمت سے اُس کا ایک پڑوسی دکان بند کر کے گھر جارہا تھا کہ دونوں کے موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے دکاندار کی حالت خطرہ سے باہر ہے جبکہ متین محمود ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جواں سال متین محمود کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی علاقہ میں سوگ برپا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز مرکزی جنازہ گاہ کھڑک میں نوجوان کی نمازجنازہ کی ادائیگی ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان سپرد خاک کیا گیا۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے کم عمر بچوں کی بلا لائنسنس ڈرائیونگ پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں