معصومہ سکینہ بنت الحسین ؑ کایوم شہادت اآج عقیدت واحترام کیساتھ منایاجائیگا

ظلم و جبر کی سیاہ آندھیوں میں اسیرانِ کربلا کا عزم و حوصلہ آج بھی آزاد ی و حریت کیلئے نبردآزما قوتوں کیلئے مشعلِ راہ ہے،مفتی باسم عباس زاہری ودیگر

پیر 13 ستمبر 2021 23:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے مطابق عشرہ شہیدہ زنداں کے اختتامی روزمنگل کومعصومہ سکینہ بنت الحسین ؑ کایوم شہادت مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائیگا۔سوموار کو مختلف امامبارگاہوں ،عزاخانوں میں مجالس شہیدہِ زنداں سے خطاب کرتے ہوئے ذاکرین،واعظین اور خطیبات نے محمد و آل محمد علیہم السلام کو پرسہ پیش کیا ۔

ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیراہتمام علی ہال میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی باسم عباس زاہر ی نے کہاکہ قائد ا عظم محمد علی جناح نے بصیرت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے جرات و دلیری کیساتھ دو قومی نظریہ کی اساس پر پاکستان کا وجود منوایا۔انہوں نے واضح کیاکہ نواسہ رسولؐ کا غم تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہقائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عشرہ شہیدہ زنداں منانے کامقصددنیاکومحمدؐ آل محمدؐ کی عظمت سے روشناس کرانااوردنیابھرکے مظلومین کی حمایت کااعادہ کرناہے۔انجمن غلامان ابوطالب ؑ کے زیراہتمام قصرابوطالب میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدمحسن علی ہمدانی نے کہاکہ ظلم و جبر کی سیاہ آندھیوں میں اسیرانِ کربلا کا عزم و حوصلہ آج بھی آزاد ی و حریت کیلئے نبردآزما قوتوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

انجمن کنیزان امام العصروالزمان کے زیراہتمام شعب ابیطالب میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ریئسة الحفاظ سیدہ زینب علویہ نے کہاکہ اسیرہِ شام حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ نے مخدراتِ عصمت کے ہمراہ شام و کوفہ میں یزیدی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا اور پیغام حسینیت کی اصل روح سے دنیا کو آشنا کرکے اسلام کو حیات جاوداں عطا کردی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا دستور ہے کہ کسی کی بھی توجہ،خوشنودی اور ہمدردی حاصل کرنے کیلئے اس کی پیاری چیز کے ساتھ محبت عقیدت اور وابستگی کا اظہار کیا جائے لہذا اگر عالم اسلام کو بھی رسول اکرم ؐکی شفاعت حاصل کرنی ہے تو اسے رسول ؐکی پیاری آل کے ساتھ اپنے دامن کو وابستہ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے عشرہ شہیدہ زنداٖ ٖں منانے کا اعلان محمدؐ وآل محمد ؐکے ساتھ محبت و مودت کی عملی دلیل ہے۔عزاخانہ مولانا منظورسبنر واری میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناملک اجلال حیدرالحیدری نے کہاکہ حضرت سکینہ بنت الحسینؑ واقعہ کربلا کی عینی شاہد اور اہلبیت علیھم السلام پر کوفہ و شام میں برپا ہونے والے مصائب کی گواہ تھیں ۔آپ نے وہ پاکیزہ کردار پیش کیا جس نے اسلام کے لبادے میں چھپے ہوئے نام نہاد حکمرانوں اور آمروں کے چہرے سے نقاب اتار ڈالے اور ان کی مکروہ اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام و نامراد کر دیا

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں