راولاکوٹ، بیر سٹر سلطان 22 ستمبرکو راولاکوٹ کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:01

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) بیر سٹر سلطان آزادکشمیر کے صدر بننے کے بعد باہیس ستمبرکو راولاکوٹ کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے سلطان محمود کا ٹھنڈی کسی کے مقام پر استقبال کیا جاے گا انہیں جلوس کی صورت مقامی ہوٹل کے ہال لایا جاے گا جہاں استقبالیہ سے خطاب کریں گے سلطان محمود کے اعزاز میں مقامی سرمایہ کار شازیب شبیر بڑا کھانا دیں گے جس میں دیگر سیاسی سماجی کاروباری نماہندہ لیڈر شپ کو بھی مدعو کیا جاے گا بیرسٹر سلطان اس دورہ میں مختلف وفود سے بھی ملیں گے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان سجاد جعفر نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ بیرسٹر سلطان کا تاریخی استقبال کریں اور ثابت کریں کہ بیرسٹر سلطان ہی کشمیریوں کے محبوب قاہد ہیں

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں