راولاکوٹ میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق ، پندرہ زخمی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:47

راولاکوٹ میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق ، پندرہ زخمی
راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں کھائیگلہ کے قریب تولی پیر روڈ پر اسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور15 زخمی ہو گئے۔زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید راولاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق ہائی ایس اسکول وین ایک لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے باعث وہ کھائی میں جا گری۔اطلاعات کے مطابق وین میں 30 کے قریب طلبہ طالبات سوار تھے، حادثے میں کئی بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں