راولاکوٹ، غازی ملت پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا ،کاروباری شخصیت شازیب شبیر نے حلف لیا

جمعہ 12 نومبر 2021 23:31

ٴراولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2021ء) غازی ملت پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔ کاروباری شخصیت شازیب شبیر نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سینئیر وزیر آزادحکومت تنویر الیاس چغتائی نے پریس کلب سے حلف لینا تھا تاہم آخر ی وقت میں ًتقریب حلف برداری ملتوی کر د ی گئی تھی جب تنویر الیاس کے دورہ کے شیڈول میں حلف لینا شامل ہونے کے باوجود نومنتخب ارکان مقامی ہوٹل میں انتظار کرتے رہے لیکن تنویر الیاس نے حلف لینے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ نیر ایوب سابق امیدوار اسمبلی حلف لیں گے جس پر نئی صف بندی کر کے شازیب شبیر سے حلف لیا گیا۔

اس موقع پر راشد نزیر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھکاری نہیں تنویر الیاس سے حلف کروانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ راولاکوٹ کی کریم کے سامنے وہ اپنا لا ئحہ عمل رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں