ایپکا ضلع پونچھ کے زیر اہتمام کمر توڑ مہنگائی کے خلاف کل ضلع بھر میں مکمل کام چھوڑ اور تالہ بند ہڑتال کی جائے گی

موجودہ حکومت نے تنخواہ دار طبقہ کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے ۔ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،مقررین کا اجلاس سے خطاب

پیر 15 نومبر 2021 22:53

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) آ ل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے زیر اہتمام کمر توڑ مہنگائی کے خلاف 17نومبر بروز بدھ کو پورے ضلع پونچھ میں مکمل کام چھوڑ اور تالہ بند ہڑتال کی جائے گی ۔موجودہ حکومت نے تنخواہ دار طبقہ کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے ۔ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں ، ان خیالات کااظہار ایپکا ضلع پونچھ کے صدر سر دار آصف حنیف ، جنرل سیکرٹری سردار طالب بشیر، سردار ارشاد خان، ارسلان شمیم ، سردار عتیق اسلم ، محمد فیض خان اور دیگر نے 17نومبر کی ہڑتال کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بر سر اقتدار حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل ایک کروڑ نوکریاں دینے کا و عدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد آئی ایم ایف کے کہنے پر لوگوں کو تیزی سے بیروز گاری کیا جارہا ہے اور قومی اداروں کی نجکاری کی کوشش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں ، مہنگائی میںایک سو فیصد سے بھی زائد کا اضافہ کر دیاگیا ہے ۔

حکومت کا ملک میں کسی بھی شعبے پر مکمل کنٹرول نظر نہیں آرہا ۔آزادکشمیر کی 46لاکھ کی آبادی میں صرف ایک لاکھ ملازمتیں موجود ہیں جن پر مقامی سیاسی عہدیداران اپنے منظور نظرافراد کو ایڈجسٹ کرواتے ہیں ، میرٹ کا واویلا کرنے والے ایسے موقع پر عام آدمی کا درد بھول جاتے ہیں ، آزادکشمیر میں کسی بھی قسم کی نئی ملازمتیں نہیں لائی جارہی بلکہ پرانی پوسٹوں کو بھی ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔مقررین نے کہا کہ جملہ ادارہ جات کے ملازمین 17نومبربروز بدھ دن دس بجے ڈسٹرکٹ کمپلیکس پی ڈی اے آفس کے سامنے جمع ہوں جہاں سے مہنگائی کے خلاف ایک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی شہر کا چکر لگا ئے گی جس کے بعد غازی ملت پریس کلب کے سامنے احتجاجی پروگرام منعقد ہوگا

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں