بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے،سردار محمد یعقوب خان

مقبوضہ کشمیر میں آئے روزبھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کشمیریوں کے لیے تشویش ناک ہے، سابق صدر آزاد کشمیر

جمعرات 18 نومبر 2021 22:15

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) سابق صدر ووزیر اعظم آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آئے روز فوج کی تعداد میں اضافہ کشمیریوں کے لیے تشویش ناک ہے، کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت کے زریعے سرد نہیں کیا جا سکتا ہے، کشمیری آزادی کے علاوہ کسی اور آپشن پر کمپرومائز نہیں کریں گئے،کشمیریوں نے آزادی کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہے، ہمارئے ابواجداد نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عورتوں ،بچوں بوڑھوں اور بالخصوص نوجوانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آئے روز نوجوانوں کا ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ،حق خوداردیت دیا جائے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیری کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گئے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا، مقبوضہ کشمیر میں مودی کی جانب سے کشمیریوں کو ظلم کے زریعے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن کشمیری ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں اور اپنے حق لے کر رہیں گئے،

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں