سردار شہزاد رفیقاتفاق رائے سے سٹی کے جنرل سیکرٹری نامزد

منگل 23 نومبر 2021 23:30

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) جموں وکشمیر پیپلزپارٹی سٹی کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت خالد محمود منعقد ہوا، اجلا س میں اتفاق رائے سے سٹی کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ جو خالی تھا میں سردار شہزاد رفیق کو نامزد کیاگیا، اس مو قع پر سٹی صدر سردار خالد محمود خان نے کہا کہ موجوہ دور حکومت میں تاریخ ساز مہنگائی کی گئی، جس کے خلاف ہم بھرپور احتجاج کریں گئے اور ہر ممکن اقدام کریں گئے، نئے منتخب جنرل سیکرٹری کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی فلاح وبہبود اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کریںگئے انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اداروں کے استحکام میرٹ کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں