راولاکوٹ میں کمشنر آفس کے باہر ٹھٹرتی سردی میں قوم پرستوں کا دھرنا جاری

جمعرات 25 نومبر 2021 23:06

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) راولاکوٹ میں کمشنر آفس کے باہر ٹھٹرتی سردی میں قوم پرستوں کا دھرنا جاری، رات سردی میں مہنگائی ختم کرو کے نعروں سے ماحول گرم رہا قیوم نیازی اور بیرسٹر سلطان سے غیر ریاستیوں کو کی الاٹ منٹ اور جاری ڈو میساہل منسوخ کرنے بجلی میٹرز کی اذ سر نو۔تنصیب رکوانے بجلی بلات سے ہر طرح کے ٹیکس ختم کروانے اور گلگت ریٹ پر آزادکشمیر میں آٹا مہیا کروانے کا مطالبہ دھرنا کے باعث کمشنر ڈی آی جی ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سمیت تمام انتظامیہ اور ملاذمین میں گیٹ سے دفاتر آنے ناکام رہیمہنگائی کی ستائی ہو ئی عوام کے عوامی مارچ نے مہنگائی ختم کرو کے نعرے لگاتے شہر کا چکر لگانے کے بعدگزشتہ شام کمشنر آ فس کے باہر دھرنا دیا تھا اس دھرنا کے باعث ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا میں گیٹ بند ہے انتظامیہ نے دھرنا روکنے تیاریا ں کر رکھی تھیں جو کارگر ثابت نہ ہو سکیں لانگ مارچ اور دھرنے کی کال جموں کشمیر نیشنل سٹودنٹس فیڈریشن اور نیشنل عوامی پارٹی نے دی تھی راولاکوٹ کے مختلف مقامات سے ریلیاں بوائر کالج گراؤنڈ پہنچیں جہاں سے لانگ مارچ شروع کیاگیایہ مارچ کمشنر آ ?فس کے باہر پہنچ کر دھرنا دے گیا۔

(جاری ہے)

بڑے پیمانے پر رابطہ مہیم کے ساتھ ہینڈ بلز کی تقسیم کے بعد اناوئنسمنٹ کی جاتی رہی دوسری طرف انتظامیہ نے بڑی تعداد میں پولیس طلب کررکھی تھی مگر عوامی سیلاب کے آگے پولیس بے بس ہو چلی دھرنا دینے کے بعد۔جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیپ کے سربراہان لیاقت حیات صمد شکیل اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ناصر جاویدکی میڈیا سے گفتگو جار ی بیان میں کہاگیا ہے کہ اس وقت غریب مکاؤ کے بجائے مہنگائی مکاؤ کی پالیسی بنانا وقت کی ضرورت ہے یو این میں حکومت پاکستان کی طرف سے ضروریات زندگی کی جن 46بنیادی اشیائ پر سبسیڈی کا فیصلہ ہے وہ سبسیڈی بحال کروانا اس احتجاج کا اولین مقصد ہے اس کے ساتھ جی بی کے ریٹ پر پاکستانی کشمیر میں آ ٹے کی فروخت ہمارا اہم مطالبہ ہے آ زاد کشمیر کو بجلی فی لوڈ شیڈنگ زون قرار دلانا اور مفت بجلی کی فراہمی ہمارا مقصد ہے اس بیان میں کہا گیا کہ بجلی بلات پر لگائے گئے تمام ٹیکس فورا ختم کیے جائیں میٹر تبدیلی کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ بند کیا جائے ٹیسٹ میٹر کے زریعے بلا تخصیص تمام لوگوں کے میٹر چیک کیے جائیں اور اگر کوئی میٹر خراب ہے تو اس کی جگہ صارف کو حق دیا جائے کہ خود مارکیٹ سے معیاری میٹر خرید کر نصب کر وائے جو میٹر دئیے جا رہے ہیں وہ کم از کم پچیس فیصد زیادہ چارجنگ شو کر رہے ہیں محکمہ برقیات کے ذمہ داران اس میٹر کمپنی سے کمیشن بھی کھا رہے ہیں اور لو گوں پر ضرورت سے زیادہ اضافی بو جھ بھی ڈالا جا رہا ہے ٹول ٹیکس سڑکوں کی بہتری تک لینے بند کیے جائیں اور ہسپتالوں میں فیسوں کی مد میں لیے جانے والے ٹیکس مکمل ختم کیے جائیں بن جونسہ،ہاؤسنگ اسیکم میں ریٹائرڈ اور غیر ریاستیوں کو الاٹ کیے گئے پلاٹوں کی الارٹمنٹ فوری منسوخ کی جائے حالیہ دنوں پوٹھی،کھڑک اور دیگر علاقوں ڈڈیال میں افغانیوں اور دیگر پاکستان کے شہریوں کی طرف سے خریدی گئی زمین کی الارٹمنٹ اور غیر ریاستیوں کو جاری ہونے والے ڈومیسائل،فوری منسوخ کیے جائیں۔

کرونا کے دور میں ٹرانسپوٹروں بلخصوص ملازم پیشہ ڈرائیوروں اور کنٹریکٹرں کے لیے آ ئی امدادی رقم جو پونچھ انتظامیہ نے خرد برد کی وہ فوری ان محنت کشوں کو دی جائے۔ آ زاد کشمیر کی سٹرکوں پر فوری سیفٹی وال لگاء جائیں۔گزشتہ دنوں کھائیگلہ اور بلوچ سٹرک حادثات میں شہید ہو نے والوں کے ورثائ کو فی کس 20لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو 10لاکھ کی امداد دی جائے۔

ان مطالبات کے حق میں دھرنا عوامی شعور کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کے اس پر امن دھرنے کو مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن کیے بغیراس دھرنا کو اٹھانے کی کوشش کی گئی تو پیدا حالات کی ذمہ داری کمشنر،ڈی آ ئی جی،ڈپٹی کمشنر،اور دیگر انتظامیہ پر ہو گی۔ آخر ی اطلاعات کے مطابق دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے اور پولیس دھرنا کو ڈسٹرکٹ کیمپس میں داخل ہو نے روکنے چاک وچوبند موجود ہی

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں