راولاکوٹ ، قوم پرست کشمیریوں کا نعرہ اوروں کے دلوں کی بھی آ واز بن گیا

جمعہ 24 مارچ 2023 22:42

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) نفرتیں سمیٹتے محبتیں بکھیرتے بڑھے چلو بڑھے چلو برسوں پہلے دیا گیا قوم پرست کشمیریوں کا نعرہ اوروں کے دلوں کی بھی آ واز بن گیا بدھ کے روز میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ میں مئیر شپ کے الیکشن میں ناکام اپوزیشن کی طرف سے ڈپٹی مئیر کے امیدوار اور بلدیہ راولاکوٹ کے ازاد کونسلرز حماد صدیق ڈاکٹر احسان اعجاز شوکت حسین ن لیگ کے اظہر کریم وحید اشرف پاکستان پیپلز پارٹی کی نوشین کنول ایڈوکیٹ وحید خان اور تحریک انصاف کے ممبر عامر رفیق نے مئیر راولاکوٹ نعیم عبدل خان کے دفتر جا کر ان سے ملاقات کی اور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے مل جل کر آ گے بڑھنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے مئیر شپ پر کامیابی پر سیاسی حریف کو مبارک دی مئیر نعیم عبدل خان نے اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا انہیں یقین دہانی کروائی کہ یک جان دوقالب بن کر شہر راولاکوٹ کو ماڈل بناہیں گے اس موقع پر نو منتخب کونسلرز کا جلد اجلاس بلوانے اڈوں کی شہر سے منتقلی اور اپوزیشن کو چیمبر الاٹ کرنے کی مانگ بھی ہوئی

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں