راولاکوٹ، پاک گلی کے مقام پر والی بال ٹورنامنٹ صغیر شہید والی بال کلب نمب پلندری نے جیت لیا ، المجاہد کلب سون ٹوپہ کو تین سٹیٹ شکست

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:43

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) پاک گلی کے مقام پر کھیلا جانیوالا والی بال ٹورنامنٹ صغیر شہید والی بال کلب نمب پلندری نے المجاہد کلب سون ٹوپہ کو تین سٹیٹ سے ہرا کر اپنے نام کر لیا۔ بوائز سکول پاک گلی کے گراؤنڈ میں شاہین کلب کے زیر اہتمام علاقے کی نامور شخصیات راجہ جنت حسین کیانی سابق صدر انجمن تاجران پاک گلی،سینئر صحافی راجہ محمد حفیظ کیانی،سابق ممبر قانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی اور راجہ شیراز کیانی مرحومین کی یاد میں منعقدہ اس ڈے نائٹ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کی معروف والی بال ٹیموں نے شرکت کی۔

سیمی فائنلز کے لیے صغیر شہید کلب نمب پلندری المجاہد کلب سون ٹوپہ،خان کبیر کلب ٹائلیاں پلندری اور ڈی ائی جی الیاس خان کلب گورہ پلندری کی ٹیموں نے کوالی فائی کیا۔

(جاری ہے)

صغیر شہید کلب پلندری نے خان کبیر کلب ٹائلیاں کو اور المجاہد کلب سون ٹوپہ نے ڈی ائی جی الیاس خان کلب گورہ کو ہرا کر فائنل کوالی فائی کیا۔سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں صغیر شہید کلب نمب پلندری نے یک طرفہ طور پر تین سیٹ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

جعفر اور زیدی نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی امریکہ میں مقیم سماجی شخصیت راجہ لیاقت کیانی آف ہورنہ میرہ تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو نقد رقم بھی عطیہ کی۔والی بال کے گڑھ پونچھ میں طویل عرصے بعد یہ دیکھنے میں آیا کہ رھاڑہ،ہورنہ میرہ،بیڑیں،داتوٹ،تھوراڑ،دھمنی،دریک،بنجونسہ کی معروف ٹیموں میں سے صرف ایک ٹیم المجاہد کلب ٹوپہ سیمی فائنل کوالی فائی کر سکی اور دوسری تینوں ٹیمیں برابر ضلع سدھنوتی سے تھی۔

پونچھ میں ہاکی اور کرکٹ کے بعد والی بال کے کھیل کے ذوال پذیر ہونے کا ذمہ دار شائقین نے والی بال ایسو سی ایشن کو قرار دیا اور آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم عبدالقیوم خان نیازی سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ہاکی،کرکٹ والی بال اور فٹ بال کی ایسو سی ایشن از سر نو بنوائیں اور سیاسی لوگوں اور ملازمین کے بجائے پیشہ ور لوگوں کو ان تنظیموں میں آگے لایا جائے جو ماضی کی طرح ان کھیلوں کے لیے پونچھ کو نا قابل تسخیر قلعہ بنا سکیں۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں