رواں برس کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

کاٹن مشن 2025 کا مقصد صوبہ میں روئی کی 20 ملین گانٹھیں حاصل کرنا ہے،سیکرٹری زراعت

منگل 24 اپریل 2018 17:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے رواں برس کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان رہے گا تاھم محکمہ زراعت پنجاب نے ڈی اے پی پر سبسڈی کی رقم 150 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی بیگ کر دی ہے ۔ سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے یہ سبسڈی اسی تناسب سے تمام فاسفورسی کھادوں پر لاگو ہوگی۔

ڈی اے پی پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لیا جارہا تاکہ فاسفورسی کھادوں کی قیمتیں مناسب سطح پر برقرار رہیں۔ امسال پچھلے سال کی نسبت پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کی قیمتیں بھی زیادہ رہنے کے امکانات ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 31مئی تک کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی منظر نامے کے مطابق روئی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر آئندہ سال قیمتوں میںزیادہ اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاٹن مشن ایک روڈ میپ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر کپاس کو اس کے اصل مقام پر لے کر جانا ہے۔ کاٹن مشن 2025 کی تیاری کا مقصد صوبہ میں روئی کی 20 ملین گانٹھیں حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں