محکمہ زراعت پنجاب نے ’’رمضان پلان 2019‘‘کو حتمی شکل دے دی

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے اشیائے خورد و نوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے ’’رمضان پلان 2019‘‘کو حتمی شکل دے دی ۔زرعی ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی ہدایات پر ’’رمضان پلان 2019‘‘کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان نے قومی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ رمضان المبارک میں عوام کی سہولت اور خدمت کے لئے صوبہ بھر میں 307 فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی ،ان فئیر پرائس شاپس پر کنٹرول ریٹ اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

محکمہ زراعت17 اشیائے خورونوش میں سی11 اشیائے ضروریہ جن میں آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، کریلا، مسور، ماش، سفید چنا اور چاول کی دستیابی ہول سیل ریٹ پر جب کہ بقایا 6 اشیائے خورونوش کی اشیاء جن میں دال چنا، سیب، کھجور، کیلا بیسن اور لیموں شامل ہیں وہ20 روپے فی کلو گرام کی سبسڈی پردستیابی یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کابینہ کمیٹی نی32کروڑ روپے کی خطیر رقم سبسڈی کی مد میں ان اشیائے خورونوش کی بلا تعطل ترسیل کے لئے منظور کی ہے۔

وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے محکمہ زراعت پنجاب کو ان اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کی بھی ہدایات کی ہیں اور اس ضمن میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کیلئے محکمہ زراعت کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں