پنجاب ایگری ایکسپو اختتام پذیر ہو گئی

ایگری ایکسپو کے کامیاب انعقاد سے زرعی بر آمدات کو فروغ ملے گا ،سپیشل سیکرٹری

پیر 24 جون 2019 18:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سپشل سیکرٹری زراعت پنجاب زاہد سلیم گوندل نے کہاہے کہ پنجاب ایگری ایکسپو2019 سے پاکستانی ہارٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے دنیا بھر کے تاجروں سے رابطے میں مدد ملی جس سے ہارٹیکلچر کے شعبے میں بہتری آئے گی اور پاکستان کی زرعی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گاپنجاب ایگری ایکسپو2019 کے انعقاد سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی منڈیاں ملنے اور فروٹ خاص طور پر آم کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایگری ایکسپو کے اختتامی سیشن کے موقع پر کیا ۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب ایگری ایکسپواختتام پذیر ہو گئی جس میں مجموعی طور پر 120سے زائد سٹالز لگائے گئے اور70 کمپنیوں نے حصہ لیاجبکہ 9مختلف ممالک بحرین، ملائشیاء، قطر، روس، تاجکستان، سعودی عرب، چین، ایران اور انڈونیشیاسی37 وفود نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کی منعقدہ اس نمائش میں ملکی اور غیر ملکی صنعت کار ، کاشتکار، درآمد و برآمد کنندگان کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ۔زاہد سلیم گوندل نے مزید کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے دنیابھر کو پاکستان کے شعبہ زراعت کے متعلق آگاہی حاصل ہو ئی ہے اور اس سے کاشتکاروں،ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں ، پروسیسرز،درآمدو برآمد کنندگان کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع میسر آئے ۔

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک ترجیحی ملک سمجھا جاتاہے ، معیاری باغبانی کے استحکام اور بہترین معیار اورپیداوارکی حامل فصلوں جن میں سبزیاں اور پھل بھی شامل ہیں، کے فروغ کیلئے پاکستان میںسرمایہ کاری کے لاتعداد مواقع سامنے آرہے ہیں۔پنجاب ایگری ایکسپو2019 کے موقع پرہائی ویلیو ایگریکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے بارے اور شرکا کو جدید تحقیق بارے بھی معلومات فراہم کی گئیں ،نمائش میں پاکستانی پھلوں،سبزیوں اوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا گیا اورہار ٹیکلچرکے شعبہ سے وابستہ کاشتکار،ایکسپوٹرز،امپورٹرز اورملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے نمائش میں اپنی مصنوعات بھی پیش کیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں