بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار

منگل 22 اکتوبر 2019 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ ویمن ڈویلپمنٹ سٹڈیز سینٹر کے زیر نگرانی بریسٹ کینسر سیمینار کا انعقاد کیا گیاجسکا مقصد بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس سیمینارمیں نامور ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبرز اور طالبات نے بھر پور شرکت کی ڈاکٹر رملہ(فوکل پرسن شعبہ کینسر، ہولی فیملی ہاسپٹل راولپنڈی) اور ڈاکٹر انا جلیل(فیمیل سرجن، کیپیٹل ہاسپٹل اسلام آباد) نے خصوصی لیکچر دیا سیمینا ر کے اختتام پر سربراہ جامعہ محترم پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی سرپرستی میں آگاہی واک منعقد کی گئی سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سٹدیز سینٹر ڈاکٹر قیصرہ پروین نے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار کے انعقاد میں اہم رول ادا کرنے پر کوآردینیٹر ویمن ڈویلپمنٹ سٹدیز سینٹر ڈاکٹر آصف اور انتظامیہ کے تعاون کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں