محکمہ زراعت پنجاب کا رجسٹرڈ نرسری مالکان کو تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

پیر 29 نومبر 2021 14:04

راولپنڈی۔محکمہ زراعت پنجاب کا رجسٹرڈ نرسری مالکان کو تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ:محکمہ زراعت پنجاب نے پھلوں کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کے تحت رجسٹرڈ نرسری مالکان کو تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پھلوں کی پیداوار میں اضافے کے 36کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کا آغاز کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس منصوبے کے تحت رجسٹرڈ نرسریوں کو جدید شیڈ، ٹنل اور دیگر نرسری آلات کی فراہمی کے لیے تین لاکھ روپے فی نرسری فراہم کیے جائیں گے ۔

اس ضمن میں رجسٹرڈ نرسری مالکان سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے خواہشمند نرسری مالکان اپنی درخواستیں متعلقہ ضلع کے ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں جمع کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں