مری روڈ پر جلسے‘ جلوسوں پر مستقل پابندی لگائی جائے،انجمن تاجران فیض آباد
پیر 13 نومبر 2017 17:05
(جاری ہے)
ٹائلز،سینٹری اینڈ فینسی لائٹ ایسوسیئیشن فیض آباد کے صدر جمیل خالق ،نائب صدر خاور ملک ،سرپرست اعلٰی حاجی شکیل ،محمد فاروق ، عمر منیر ،فرخ منیر و دیگر نے کہاکہ فیض آباد کے تاجروں کی جانب سے پنجاب میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، تاہم سب سے زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے۔
کنٹینر لگا کر سڑک بلاک کرنے کو ہر مسئلہ کا حل بنا لیا گیا ہے، فیض آباد پر حساس اداروں کے دفاتر موجود ہیں جس کی بناء پر فیض آباد کی سیکیورٹی لازم ہے، تاہم کنٹینر لگا کر سڑکیں بند اور موبائل بند کر کے عوام کو خوار کیا جا رہا ہے۔ان مسائل کے باعث دیہاڑی دار مزدور کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ عوام گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں ۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم معاشی طور پر تباہ ہو جائیں گے۔ فیض آباد پر جلسے، جلوسوں پر انتظامیہ فی الفور پابندی لگائے۔ صدر ٹائلز،سینٹری اینڈ فینسی لائٹ ایسوسیئیشن فیض آباد جمیل خالق نے کہاکہ فیض آباد میں دھرنے کے علاوہ بھی ٹریفک کے شدید مسائل درپیش ہیں ،غیر قانونی ہاسٹلز سیکورٹی رسک ہیں جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بعض ہوٹلز کی پارکنگ نہ ہونے کے باوجود ان کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دینے سے ٹریفک مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں ۔فیض آباد کی مارکیٹ میں خریداری کے لیے آنے والے کسٹمرز کو ٹریفک پولیس کی جانب سے مسلسل تنگ کیاجاتا ہے اور انہیں خریداری سے زیادہ اپنی گاڑی کی فکر لاحق ہو جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ٹریفک اور پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئیے ٹریفک پولیس سے رابطہ کیا جس پر ٹریفک پولیس نے ہمیں گاڑیاں فٹ پاتھ پر پارک کرنے کا مشورہ دیا جو کہ مسئلہ کا حل نہیں۔ جمیل خالق نے کہاکہ میٹروبس سروس ٹریک کی تعمیر کے دوران بھی تاجر برادری کا بے تحاشا معاشی نقصان ہوا ،اس وقت کہا گیا تھا کہ میٹرو کی تعمیر کے بعد ٹریفک مسائل حل ہو جائیں گے اور مری روڈ کشادہ ہو جائے گا تاہم اب صورتحال یکسر مختلف ہے اور ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتا چلا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مبینہ طور پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے فیض آباد میں غیر قانونی ہاسٹل بنوائے گئے جس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں اور ان کی وجہ سے سیکورٹی مسائل کے ساتھ ساتھ پارکنگ مسائل بھی بڑھ گئے ہیں ۔انتظامیہ کو چاہیے کہ بند کمروں سے نکل کر عملی طور ٹریفک جام اور پارکنگ مسائل کا ٹھو س حل تلاش کرے، بصورت دیگر تاجروں کے معاشی قتل کا سلسلہ طول پکڑ جائے گا ۔ٹائلز،سینٹری اینڈ فینسی لائٹ ایسوسیئیشن فیض آباد کے عہدیداران نے اس موقع پرکہاکہ اگر تاجروں کے مطالبات پر سنجیدگی سے عمل در آمد نہ کیا گیا اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو پھر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر بس میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا، موبائل فون ..
راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت