گلوبل ویک کے انعقاد سے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوںکو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، زاہد لطیف

پیر 13 نومبر 2017 19:08

راولپنڈی13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گلوبل انٹرپرینیور شپ ویک کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صدر زاہد لطیف خان نے کہا کہ گلوبل ویک کے انعقاد سے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوںکو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں، پاکستان میں افرادی قوت کے شعبے میں بے پنا ہ صلاحیت موجود ہے اور اس صلاحیت کو مثبت سمت میں گامزن کر کے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

زاہدلطیف خان نے کہا کہ گلوبل انٹرپرینیور شپ ویک سے طلباء کو روزگار کی تلاش کی بجائے روزگار پیدا کرنے والا بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں نوجوان ملکی آبادی کا ساٹھ فی صد سے زائد ہیں، ہمیں ان پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس ویک کے دوران مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء کو تربیتی ورکشاپس سیمنیار میں شرکت کا موقع ملے گا جس سے وہ اپنا کاروبار شروع کرنے میں جدید خیالات اور نظریات اپنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرسی سی آئی کے دروازے طلباء کی راہنمائی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں پندرہ یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے ہو چکے ہیں جن کا مقصد طلباء کو کاروبار کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ ملکی معشیت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے آپ کو بدلتی ہو جہتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا۔

نوجوان روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل سکلز بہتر بنائیں ای کامرس اور ایس ایم ای اور بزنس سٹارٹ اپ کے ذریعے آپ معشیت کو نیا رخ دے سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویمن اون بورڈ پاکستان کی چیئر پرسن مسز راحت کونین حسن ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹر پرنیورشپ کے صدر اور سی ای او طاہر محمود چوہدری اور اسپیچ قونصلر مز شازیہ ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری آگے آئے اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مل انٹر پرنیورشپ کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں تاکہ ہنرمند افرادی قوت میں اضافہ ہو اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔

اس موقع پر سینئر نائب صدرناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر ڈاکٹر شمائیل داؤد، مجلس عاملہ کے اراکین، اور مختلف یونیورسٹیوں ، کالجزکے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔گلوبل انٹرپرینیور شپ ویک 18نومبر تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں