ملاوٹ شدہ کھاد اور زائد المعیاد ادویات کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں،ایڈیشنل کمشنر طارق سلیم

پیر نومبر 21:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن راولپنڈی طارق سلیم نے کہا ہے کہ ملاوٹ شدہ کھاد ، جعلی اور زائد المعیاد حشرات کش ادویات کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کسانوں کو صحتمند اور خالص کھاد اور کرم کش ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محکمہ زراعت کا فلیڈ سٹاف کھاد اور حشرات کش ادوایات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو مذید موثر بنائے او ر جن ملاوٹ شدہ کھاد فروحت کرنیوالے افراد کے مقدمات درج کئے گے ہیں ان کی مناسب پیروی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ایگریکلچر ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تما م اضلاع میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کا مناسب ذخیرہ موجود ہے اور کھاد پر حکومت پنجاب کی طرف دی جانیوالی سبسڈی پر بھی عمل درامد کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments