چیمبر آف کامرس کا کمرشل صارفین کو گیس کے اضافی بل بھجنے پر اظہار تشویش

جمعرات 19 اپریل 2018 20:23

چیمبر آف کامرس کا کمرشل صارفین کو گیس کے اضافی بل بھجنے پر اظہار تشویش
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان نے سوئی نادرن گیس کی جانب سے کمرشل صارفین کو اضافی بل بھجنے پر تشویش ظاہر کی ہے نان بائی ، تندوراور بیکری کے کمرشل صارفین کی شکایات سامنے آئی ہیں کہ محکمہ سوئی گیس نے مارچ کے بلوں میں اضافی رقم چارج کی ہے جس میں ایل این جی کے چارجز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زاہد لطیف خان نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ایسے میں اضافی بلز ان کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ سردیوں میں کمرشل اور گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر میں کمی یا عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ان کے کاروبار کا نقصان ہوتا ہے انہوں نے وزارت پٹرولیم اور سوئی نادرن گیس کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اضافی بلوں کا نوٹس لیں اور صارفین کی داد رسی کریں نیز صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ کاروباری لاگت میں کمی آئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں