راولپنڈی چیمبر کا شرح سود ،ڈالر ریٹ میں اضافے پر اظہار تشویش

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:13

راولپنڈی چیمبر کا شرح سود ،ڈالر ریٹ میں اضافے پر اظہار تشویش
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور کہاہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تیس کا ہو گیا ہے ، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک فوری اقدامات کریں۔ترجمان آر سی سی آئی نے اے پی پی کو بتایاکہ چیمبر ہاوس میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں زاہد لطیف نے کہا کہ نگران حکومت کے پاس پالیسی فیصلہ سازی کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے ،ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ سرے سے کوئی چیک اینڈ بیلینس ہے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا بیرونی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا دوسری طرف شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے شرح سود کو 6.5فیصد سے بڑھا کر 7.5فی صد کر دیا گیا ہے اس اضافے سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہو گا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث پہلے ہی کاروباری لاگت میں اضافہ ہو چکا ہے ، موجود ہ حالات میں کاروباری برادری کو سستے قرضوں کی ضرورت ہے شرح سود میں اضافے سے معاشی معاملات خراب ہو ںگے انہوں نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا کاروباری برادری خاص طور پر امپورٹ ایکسپورٹ شعبے سے وابستہ افراد شدید بے چینی کا شکار ہیں روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں ہوشربہ اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفر، تعلیم، علاج معالجے اور سیاحتی مقاصد کے لیے ڈالر کی ضرورت پڑتی ہے مارکیٹ میں ڈالر کی عدم دستیابی کی بھی شکایات آرہی ہیں سپلائی کم ہونے کے باعث ضرورت مندوں کو ڈالر کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث معشیت سست روی کا شکار ہو گی جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے پاکستان میں صنعت کی ترقی کا دارمدار خام مال کی ستیابی پر ہے روپے کی گراوٹ کی وجہ سے خام مال اور مشینری مزید مہنگی ہو جائے گی جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا مقامی صنعت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ روپے قدر بہتر ہو۔

اسٹیٹ بنک کرنسی کی ترسیل کی مانیٹرنگ بہتر بنائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں