لائیو سٹاک کے فری ویٹرنری میڈیکل کیمپس میں قربانی کے جانوروں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

لائیو سٹاک کے فری ویٹرنری میڈیکل کیمپس میں قربانی کے جانوروں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی
راولپنڈی18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء)ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹرشاہدسجاد اصغر نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع میںعیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے لئے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے قائم مویشی منڈیوں میں محکمہ لائیو سٹاک کے فری ویٹرنری میڈیکل کیمپس کا عملہ بلا تعطل دن رات قربانی کے جانوروں کے لئے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لئے معمور ہے تاکہ عوام کو بیماریوں سے پاک قربانی کے جانوروںکی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی ڈویژن میں مویشی منڈیوں میں قائم محکمہ لائیوسٹاک کے مختلف فری ویٹرنری میڈیکل کیمپوں کے دورے کے موقع کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانورخریدنے سے پہلے اختیار کی جانے والی ضروری احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے مہم جاری ہے جس میں محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیمیںعوام کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں قربانی کے جانوروں کی دوسرے اضلاع میں آمد و رفت پر اور بیماریوں کی تشخیص، طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مخصوص پوائنٹس پر چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ عوام کو بیماریوں سے پاک صحت مند جانور میسر آ سکیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں