ملائشیا پاکستان سے حلال گوشت درآمدکرے،ہمیں حلال فوڈز، گوشت، پولٹری، زیورات، قیمتی پتھر اور فارما سوٹیکل کو ترقی دینا ہو گی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر محمد فیاض قریشی کی ملائشیا کے تجارتی وفد سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 21:48

ملائشیا پاکستان سے حلال گوشت درآمدکرے،ہمیں حلال فوڈز، گوشت، پولٹری، زیورات، قیمتی پتھر اور فارما سوٹیکل کو ترقی دینا ہو گی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر محمد فیاض قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حلال فوڈ مارکیٹ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے، ملائشیا پاکستان سے حلال گوشت درآمدکرے، ہمیں غیر معروف شعبوں پر توجہ دینا ہو گی تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو ، حلال فوڈز، گوشت، پولٹری، زیورات، قیمتی پتھر اور فارما سوٹیکل کو ترقی دینا ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا کے تجارتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیا کا دورہ کیا تھا جس میں ملائشین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایا کاری کی دعوت دی گئی تھی۔ پاکستان میں حالات سازگار ہیں ۔ انہوں نے وفد کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر ایک بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر مختلف ممالک میں تجارتی نمائش اور سرمایہ کاری کانفرنس کا بھی انعقاد کراتا چلا آ رہا ہے۔

اس سال جولائی میں ملائیشیا میں تجارتی کانفرنس اور ایکسپو منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کانفرنسوں کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانا اور چیمبر آف کامرس کی سطح پر روابط کو فروغ دینا ہے ۔ Antahrayaکے سی ای او Rosin Al Rehman نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں حلال میٹ کے لیے سرمایا کاری کے لیے خواہشمند ہے ۔ ملائیشیا کی گوشت کی درآمد زیادہ تر بھارت ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ سے زیادہ ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم برادر ملک پاکستان کے ساتھ حلال فوڈز کی تجارت میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر سابق صدر راجہ عامراقبال، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجر ممبران بھی موجود تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں