آبپاشی منصوبوںمیں معاونت کے لیے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:46

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پنجاب میں آبپاش زراعت کی بہتری کے منصوبہ کے تحت غیر نہری علاقوں میں نظام آبپاشی کی بہتری کے لئے کاشتکاروں کی فنی و مالی معاونت کی جارہی ہے۔اس منصوبہ کے تحت کاشتکار کے پاس وافر پانی کا حامل ذریعہ آبپاشی جس کا رقبہ کم ازکم 40 کنال 5)ایکڑ(ہونا چاہیے اور پانی کا لفیٹنگ ہیڈزیادہ سے زیادہ 50 میٹر ہونا چاہیے اور انجمن آبپاشیاں کے قواعد کے مطابق حصہ داران کی تعداد پوری ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ مجوزہ سکیم کو ہر قسم کی قانونی کاروائی سے پاک ہونی چاہیے ۔

مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ www.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت اہل درخواست دہندہ کے فارم کا سروے ،ڈیزائن اور تخمینہ لاگت تیار کیا جائے گا جس کی منظوری متعلقہ اتھارٹی دے گی ۔ حصہ داران سکیم اپنے حصہ کی رقم متعلقہ شراکتی بینک میں جمع کروائیں گے ۔حکومت کی طرف سے تعمیراتی کام کیلئے منظورشدہ رقم مبلغ 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی قسط وار ادائیگی کی جائے گی ۔ حصہ داران متعلقہ کمیٹی کے ذریعے کام مکمل کروائیں گی جس کی تصدیق متعلقہ ادارہ کرے گا۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر 042-99200713 پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس سکیم سے دستیاب پانی کی بچت ہوگی اور پانی کا بہائو بہتر ہونے سے فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں