سمال چیمبر چھوٹے تاجروں کی فلاح ا و بہبود کیلئے کو شاں ہے،ساجد بٹ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) چیمبر آف سمال چیمبر اینڈ انڈسٹری کے صدر ساجد بٹ نے کہا ہے کہ سمال چیمبر چھوٹے تاجروں کی فلاح ا و بہبود کیلئے کو شاں ہے تاجروں کے مسائل اور مشکلات کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے اہیں گے تاجر و ںکے ساتھ ہڑتال سے قبل حکومت مذاکرات کو یقینی بنائے ورنہ تاجر ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اطہار انہوںنے چیمبر آف سمال چیمبر اینڈ انڈسٹری کے آفس میں فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر ملک شاہد غفور پراچہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ تاج عباسی نے نومنتخب صدر ساجد بٹ کو مبارکباد پیش کی ساجد بٹ نے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کو فحال بنانے میں تمام تاجر برادری اپنا کر دار ادا کریں ہماری کوشش ہے کہ چیمبر کیلئے کوئی بڑی جگہ لیں جہاں تاجروں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاجر و ںکے ساتھ ہڑتال سے قبل حکومت مذاکرات کو یقینی بنائے ورنہ تاجر ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں