راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی سے ملاقات

کینٹ کے مکینوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کینٹ انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے، صدر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی

بدھ 23 ستمبر 2020 23:02

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد کی بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی سے ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک کی قیادت میں وفد نے کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے پریذیڈنٹ بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی سے ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر حمزہ سروش،سابق صدر اسد مشہدی اور نو منتخب صدر ناصر مرزا اورنائب صد ر شاہ ریز اشرف ملک شامل تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈ ر و صدر آرسی بی اعجاز قمر نے کہا کہ کینٹ کے مکینوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کینٹ انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پبلک آوٹ ریچ‘‘پروگرام کے تحت غیر قانونی رہائشی عمارات کی ریگولرائزیشن کے لئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بغیر نقشہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی ہے انہوں نے بتایاکہ کینٹ کی حدود میں 2015سے قبل 10مرلہ تک کی بغیر نقشہ غیر قانونی رہائشی عمارات کے مالکان کو 31اکتوبر تک صرف 100روپے ٹوکن جرمانہ اور واجبات کی ادائیگی کے عوض غیر قانونی عمارات کو قانونی کرنے کی سکیم کا اجراء کیاگیاہے سکیم کے تحت غیر قانونی رہائشی عمارات کے مالکان مقررہ مدت میں صرف 2500روپے نقشہ فیس کی مد میں جبکہ 100روپے جرمانہ اور دیگر مروجہ واجبات کی ادائیگی کرکے صرف 3یوم میں نقشہ منظور کرواسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کرونا وبا کے باعث پراپرٹی ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ جس کے تحت رہائشی پراپرٹی پر بیس فیصد کی بجائے دس فیصد اور کمرشل پر تیس فیصد کی بجائے پندرہ فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔اس سے پہلے صدر صبور ملک نے شہر میں تجاوزارت کے خاتمے، صدر میں پارکنگ کے مسلے کو حل کرنے، اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تجاویز دیںانہوں نے اہم ترقیاتی منصوبوں رنگ روڈ، عمار چوک کشادگی اور لئی ایکسپریس وے پر تاجر برادری کا فیڈبیک بھی شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ گلورئیس راولپنڈی کے تحت چیمبر کینٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گا او ر شہر کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں