راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پنجاب کے مالی بجٹ 2021-22کومتوازن قرار دیدیا

منگل 15 جون 2021 20:46

راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پنجاب کے مالی بجٹ 2021-22کومتوازن قرار دیدیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پنجاب کے مالی بجٹ 2021-22کومتوازن قرار دیدیا۔ صدر چیمبر ناصر مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی بجٹ کے لیے زیادہ رقوم مختص کی گئی ہیں اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ دس سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کی گئی ہے یہ خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ہماری تجویز ہے کہ اس کا دائرہ کار باقی شعبوں تک بھی بڑھایا جائے۔ تعلیمی بجٹ میں تیرہ فیصد اضافے اور صحت کے لیے تیس فیصد اضافے بجٹ پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ کرونا وبا سے متاثر سیکٹرز کے لیے پچاس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ موٹر وہیکل ٹیکس اور الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ سے بھی ریلیف ملے گا۔ تاہم پی او ایس کی تنصیب کو پر کشش بنانے کے لیے ہماری تجویز ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح بارہ فیصد کی بجائے پانچ فیصد کی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں