کینٹ بورڈ حکام کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،8 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

جمعرات 23 فروری 2017 16:33

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 08ٹرک سامان اپنے قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ متعدد افراد کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تر جما ن کینٹ بو رڈ کے مطا بق راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے تجا وزا ت کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مختلف علا قو ں مصر یا ل رو ڈ ، ٹینچ بھا ٹہ ، بکرا منڈی ، 22نمبر ، پیپلز کا لو نی ، احمد آبا د ، چو ہڑ کے علا قو ں سے 08ٹر ک سا ما ن ضبط کیا جس میں ریڑھیا ں ، کا ئونٹر اور ٹیبل شا مل ہیں۔آپریشن کے دوران کینٹ کی حدود میں مارکیٹوں کی فٹ پاتھوں اور برآمدوں میں قبضہ کرنے والے افراد کو نوٹسز اور جرمانے عائد کئے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں