کینٹ کی حدود میں ہر وارڈ کو ترقیاتی کاموں کیلئے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ارشد قریشی

بدھ 1 مارچ 2017 16:05

راولپنڈی یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی کینٹ کی حدود میں وارڈز کے ترقیاتی کاموں کے لئے اضافی فنڈز میں سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ فنڈز کی منظوری گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے دی گئی تھی۔ یہ بات ممبر راولپنڈی کینٹ بورڈ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ارشد محمود قریشی نے گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار سے ترقیاتی سکیمیں طلب کی تھیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے 50 ملین جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے کے لئے 25 ملین اضافی ترقیاتی فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ ارشد محمود قریشی نے بتایا ہے کہ اضافی ترقیاتی فنڈز میں سے کینٹ کی حدود میں ہر وارڈ کے لئی1کروڑ 10لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ اضافی ترقیاتی فنڈز کو سڑکوںو گلیوں کی تعمیر کے علاوہ سیوریج کے بہترین سسٹم اورواٹر سپلائی کی سکیموں پر خرچ کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں