فاطمہ جناح یونیورسٹی میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ’’لِنگویسٹک ریسرچ ان ملٹی لنگول کونٹکسٹ-‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:21

راولپنڈی۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ انگلش اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 3 روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس لنگوسٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان -’’ لِنگویسٹک ریسرچ ان ملٹی لنگول کونٹکسٹ-‘‘کی افتتاحی تقریب جمعرات کو منعقدکی گئی ۔ افتتاحی تقریب میں برطانیہ ، امریکہ، ملائیشیا، ترکی اور لبنان سے ماہرین نے حصہ لیا، جس میںاکیڈیمک سیشن آف پریزنٹیشنز ، پینل ڈسکشن اور03 ورکشاپ کانفرنس کاحصہ تھی۔

اس کے علاوہ علماء اور تحقیق کے ماہرین کی بڑی تعدادکو ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہیں ۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈین آرٹ اینڈ سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر ناہید ضیاء خان اور سیکریٹری کابینہ ڈویثرن اسلام آباد،شائستہ سہیل تھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہنا تھا یہ بین الاقوامی کانفرنس محققین، اکیڈموں اور ایل ٹی کے پریکٹیشنرز کیلئے جدید مواقع ، خیالات، پریکٹس اور تحقیقاتی مواقع فراہم کریں گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر کا کہنا تھااس کانفرنس کابنیادی مقصد پاکستان کے سیاق وسباق میں کثیر زبانی مضامین میں لسانی تحقیقات کے چیلنچوںاور مواقع کو تلاش کرنا۔یہ ہمارا فرض ہے کہ تحقیق اور تدریس کے شعبہ میں بہتر مواقعے فراہم کریں ۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قاد نے پروفیسرڈاکٹر ناہید ضیاء خان اور شائستہ سہیل کو سوئینر پیش کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں