بچے ہمارے ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں‘بیرسٹر دانیال چوہدری

زندگی کے ہر شعبے کے لئے بچوں کو تعلیم دلوانا اور انہیں ان کی دلچسپی کے مطابق مکمل سہولتیں دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے‘رہنماء (ن)لیگ

پیر 25 مارچ 2019 12:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) راہنما ماڈرن سیکنڈری سکول صادق آباد راولپنڈی کے سالانہ نتائج کی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو ئی- تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنما بیرسٹر دانیال چوہدری تھے انہوں نے امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیی- تقریب میں سی ای او راہنما ماڈرن سیکنڈری سکول حاجی راجہ افتخار احمد، پرنسپل بوائز سیکشن راجہ دانش افتخار، پرنسپل گرلز سیکشن مسز افتخار احمد، پرنسپل ووڈز مانٹیسوری ایند سکول سسٹم مسز نگہت رفیق، وائس پرنسپل مسز سیمل دانش، محمد حلیم بٹ، والدین، اساتذہ اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- اس موقع پر اپنے خطاب میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں - بحیثیت والدین ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم بچوں کو تعلیم کی سہولتیں دینے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں اور انہیں صرف اس فیلڈ کی طرف لے کر جائیں جس میں ان کا رحجان ہی- انہوں نے کہا کہ بچوں کو ان کی صلاحیتوں اور ذہنی رحجان کے برعکس تعلیم دلوانا بچوں کے مستقبل کے لئے کسی صورت کارآمد ثابت نہیں ہو سکتا- انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے کے لئے بچوں کو تعلیم دلوانا اور انہیں ان کی دلچسپی کے مطابق مکمل سہولتیں دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہی- بیرسٹر دانیال چوہدری نے معیار تعلیم کو بڑھانے میں نجی تعلیمی اداروں کے اہم رول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہتر اور معیاری لٹریسی ریٹ نجی تعلیمی اداروں کی مرہون منت ہے جس کے لئے راہنما ماڈرن سیکنڈری سکول اور دیگر تمام نجی تعلیمی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں- انہوں نے راہنما ماڈرن سیکنڈری سکول کے بچوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے ورائیٹی پروگرام میں ٹیبلوزکے معیار اور اساتذہ اور بچوں کی محنت اور کوششوں کو سراہا-

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں