تعلیم یافتہ مسیحی نوجوانوں کو سول سروسز کی تیاری کرانے کا فیصلہ

بدھ 17 جولائی 2019 16:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) مسیحی برادری کے راولپنڈی /اسلام آباد ڈائیوسز کے زیر اہتمام جڑواں شہروں کے تعلیم یافتہ مسیحی نوجوانوں کو سول سروسز کی تیاری کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ مسیحی نوجوانوں کو سول سروسز کے امتحانات میں شرکت کی ترغیب دینے اور انہیں مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے مسیحی برادری کے راولپنڈی /اسلام آباد ڈائیوسز کی جانب سے خصوصی پروگرام کا اجراء کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ مسیحی نوجوانوں کو ماہر اور معروف پروفیسرز مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کروائیں گے۔آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے بتایاکہ مسیحی برادری کی مادر وطن کے لیے شاندار خدمات ہیں اور مسیحی برادری ہر شعبہ زندگی میں اپنے حصے کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر کے وطن عزیز کی تعمیر و تر قی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم یافتہ مسیحی نوجوان سول سروسز میں بھی آگے آئیں اور ملک و قوم کی مزید خدمت کر سکیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں