تعلیمی اداروں کے باہر پولیس کے خصوصی سکواڈ گشت کریں گے

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:16

راولپنڈی19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) محمدفیصل رانا نے کہا ہے کہ جوملزمان بچوں کے اغوا کے مقدمات میں جیل سے رہا ہوں ان پر سخت نظر رکھی جائے،تعلیمی اداروں کے باہر تعلیمی اوقات شروع اور ختم ہونے پر پولیس کے خصوصی سکواڈ گشت کریں گے،بچوں کے اغوا کی واردات کی صورت میں مغوی کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزضلعی پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ بچوں کے اغوا کی واردات کو ہر صورت 24 گھنٹوں میں ٹریس کرنا ہو گا،بچوں کے اغوا کے عادی ملزمان کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے،ہر بچہ مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے،پنڈی کے بچوں کی حفاظت اسی سپرٹ سے کریں گے، راولپنڈی پولیس قانون شکنوں کے خلاف الرٹ اور بیدار ہے،والدین بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ہمہ وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او نے بچوں کے اغوا کی وارداتیں روکنے کے پیش بندی ا قدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے اورضلع بھر کے تمام تھانوں سے بچوں کیاغوا کے مقدمات کی رپورٹس ایس پیز سے طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں