انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات ،دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 15اکتوبر سے شروع ہو ں گے ۔ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ امتحان میں شرکت کیلئے آن لائن دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصولی کی آخری تاریخ 23 ستمبر( پیر) جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ30 ستمبر ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن پر کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروانے اور فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ کو بذریعہ رجسٹرڈڈاک یا دستی جمع کروائیں گے، تاہم کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ بورڈ آفس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ داخلہ فارم آن لائن پر کرنے کیلئے بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk کا وزٹ کریں ۔کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا انٹر برانچ فون نمبر051-5450920 یا واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں