ای- روزگار سنٹر کی7ویں تقریب تقسیم اسناد

جمعرات 23 جنوری 2020 18:53

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ای- روزگار سنٹر کی7ویں تقریب تقسیم اسنادگزشتہ روز راولپنڈی وومین یونیورسٹی منعقد کی گئی۔جناب احمد اسلام صاحب سینیئر ای روزگار پروگرام منیجر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے چیئر مین راجہ عمر اقبال, ڈپٹی کنوینئر ٹریڈ پروموشن مسز گل زیبا، پروفیسر عالیہ ھدیٰ, ڈاکٹر عاصمہ ظہور, مسز صائمہ عامر اور حسن مرزا نے تقریب میں شرکت کی۔

ڈاکٹر عاصمہ ظہور نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اور گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی اور ای روزگار راولپنڈی وومین یونیورسٹی کی ٹیم بطور خاص سدرہ زبیح کی کوششوں کو سراہا۔مہمان خصوصی نے راولپنڈی وومین یونیورسٹی کے ای روزگار سنٹر کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی جبکہ چیمبر آف کامرس کے چیئر مین نے یونیورسٹی کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں