بلتستان یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن فوج کے ساتھ فیلڈ فائرنگ رینج ، ضلع گھانچے ، سکردو میں گزارا

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) :بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن فوج کے ساتھ فیلڈ فائرنگ رینج ، ضلع گھانچے ، سکردو میں گزارا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق طلبا نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔ اس موقع پر انہیں فوج کے مختلف ہتھیار اور آلات دکھائے گئے۔ طلبا نے افسروں اور جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں